دلچسپ و عجیب
25 جنوری ، 2017

ماؤنٹ ایورسٹ سکڑ گیا ، دوبارہ پیمائش کا فیصلہ

ماؤنٹ ایورسٹ سکڑ گیا ، دوبارہ پیمائش کا فیصلہ

 

دوہزار پندرہ کے زلزلے کے بعد کیا دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سکڑ گیا ، پہاڑ کی دوبارہ پیمائش کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ماہرین کے مطابق 2015میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے میں نیپال میں موجود ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی نقصان پہنچا اور ممکنہ طور پر اس کی بلندی میں تبدیلی رونما ہو ئی ہے ۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر تھی، ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کیلئے جدید آلات اور طریقہ کار استعمال کیا جائے گا اور نئی بلندی کا تعین ہونے میں تقریبا ڈیڑھ ماہ کا وقت لگے گا۔

مزید خبریں :