27 جنوری ، 2017
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 1 لاکھ 41 ہزار 75 گدھوں کی کھالیں بیرون ملک برآمد کی گئیں۔ سال 2015 میں گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔
وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا کہ سب سے زیادہ 32 ہزارکھالیں چین کو برآمد کی گئیں۔
وزارت تجارت کے مطابق چین اور ہانگ کانگ کو مشترکہ طور پر 1 لاکھ سے زائد کھالیں برآمد کی گئیں، ویتنام کو 5 ہزار 651 گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں۔
حکومت پاکستان نے ستمبر 2015 میں گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی لہٰذا سال2015-16میں گدھے کی کوئی کھال برآمد نہیں کی گئی۔