28 جنوری ، 2017
چمن کے علاقے محمود آباد میں خسرہ کی بیماری سے 2بچے جاں بحق اور درجنوں متاثر ہو گئے ہیں ،کئی علاقوں میں وبا پھیل گئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خسرہ کی بیماری محمودآباد کے علاقے میں پھیل گئی ہے ، خسرہ سے علاقے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق شدید سردی کے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بچے متاثر ہو رہے ہیں۔