28 جنوری ، 2017
کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے آئندہ ماہ خواتین موومنٹ کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
مشال ملک کہتی ہیں کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر کے گلی گلی اور کوچہ کوچہ جاؤں گی ۔
اسلام آباد میں حریت رہنماء آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مشال ملک نے بتایا کہ ان کی تحریک غیر سیاسی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ موومنٹ میں خواتین کو کہوں گی کہ مسئلہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائیں،پاکستان اور کشمیری عوام مل کر ہی کشمیر کو آزاد کروا سکتے ہیں۔
سیمینار میں شریک خواتین اراکین قومی اسمبلی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ابھی تک اپنی قراردوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکا ہے۔