انٹرٹینمنٹ
29 جنوری ، 2017

پیرس :ماڈل کم کارڈیشین کے زیورات چھینے والا گروہ گرفتار

پیرس :ماڈل کم کارڈیشین کے زیورات چھینے والا گروہ گرفتار

ریالٹی ٹی وی شو سے دنیا بھر میں معروف ہونے والی امریکی سپرماڈل اور فیشن آئیکون کم کارڈیشین کے زیورات چھیننے والا گروہ پکڑا گیا۔

معروف امریکی ماڈل کمبرلے کارڈیشین کے زیورات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 3اکتوبر کوچھینے گئے تھے، کم کےزیورات کی مالیت تقریبا ایک ارب 5 کروڑ روپے تھی، جس میں سے صرف شادی کی انگوٹھی کی قیمت 45 کروٹ روپے سے زیادہ تھی۔

فرانس کی پولیس نے بالآخر ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا، جس کا سرغنہ 60 سالہ عمر خداشی ہے،جس نے پولیس کو اعترافی بیان میں کہا کہ انہوں نے زیورات کو پگھلا کے سونے کے بسکٹ بنا لیے تھے اور قیمتی پتھروں کی شناخت بھی مٹا دی تھی، زیورات سے نکلنے والے سونے کا وزن تقریباً 800 گرام تھا، خوش قسمتی سے عمرخداشی کے قبضے سے کم کارڈیشین کی شادی کی گراں قدر انگوٹھی برآمد ہوگئی ہے۔

 

مزید خبریں :