02 فروری ، 2017
خوبصورت آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک روشن نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’کابل‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے ، اس لئے نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔
انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے خیراتی اسپتال کوبھی آگاہ کردیاہے ۔