03 فروری ، 2017
ٹینس کی دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ڈیوس کپ کی ٹائی آج پاکستان اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہوگی۔ اعصام الحق 12 سال بعد پاکستان میں ہوم گراؤنڈ میں ہوم کراؤڈ کے سامنے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد اسلام آباد میں ایک بار پھر ٹینس کے بڑے مقابلے ڈیوس کپ کا انعقاد کیاجارہاہےجہاں پاکستان اور ایران آمنے سامنے ہوںگے۔یہ مقابلے پانچ فروری تک جاری رہیں گے۔
پاکستان نے آخری دفعہ 2004 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسلام آباد میں ڈیوس کپ کی میزبانی کی تھی۔گروپ 2 میں شامل پاکستان،ایران کےخلاف آج سے پانچ فروری کےدوران مدمقابل ہوگا۔
پاکستانی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ مقابلے کا پاکستان میں منعقد ہونامثبت پیغام ہے ۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے میچ آفیشلز کی پاکستان آمد اوربخیریت واپسی سے یقینی طور پر پاکستان میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کی راہ کھلے گی ۔
پاکستان کی جانب سےاعصام الحق کےعلاوہ عقیل خان اور محمد عابد کھیلیں گے۔