Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
03 فروری ، 2017

ڈائنوسار کاتقریباً 8 کروڑ سال قدیم 'پروٹین دریافت

ڈائنوسار کاتقریباً 8 کروڑ سال قدیم 'پروٹین دریافت

 

ختم ہو جانے والے قدیم جانداروں پر کام کرنیوالے سائنسدانوں نے ڈائنوسار کا 8 کروڑ سال قدیم پروٹین دریافت کیا ہے جو اس کی ہڈیوں میں موجود تھا۔

ماہرین کی جانب سے اس دریافت کو غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے جس میں لمبی گردن والے ایک سبزہ خور ڈائنوسار کا پروٹین حاصل کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں نے ابتدائی جراسک عہد کے اس ڈائنوسار میں ایک اہم معدن بھی دریافت کیا ہے جو غالباً اس کے خون کی وجہ سے تشکیل پذیر ہوا۔

ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ پروٹین 8 کروڑ سال قدیم ہے جبکہ شاید یہ اس سے بھی پرانا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈائنوسار 30 فٹ بلند تھا۔ یہ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹر میری شوائٹزر کی دریافت ہے جو کئی دہائیوں سے ڈائنوسار کی کھال، خون اور پروٹین کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں