04 فروری ، 2017
پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ایرانی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے دی،اس طرح پاکستان ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔اب پاکستان ہانگ کانگ اور ویتنام کے ونر سے سیمی فائنل کھیلے گا۔
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کا میلہ لوٹ لیا،اعصام الحق اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ایران کے ایلبورز اخوان اور انوشا شاخولی کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا،پاکستانی جوڑی کا اسکور1-6،6-2 اور 6-2 رہا۔
پاکستان اس جیت کے بعد ڈیوس کپ ٹائی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا،سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ اور ویتنام کے فاتح سے اپریل میں ہوگا۔
پاکستان کل ایران کے خلاف ریورس سنگل میچز کھیلے گا۔