کھیل
05 فروری ، 2017

بارسلونا کے سپر اسٹار میسی کا ایک اور اعزاز

بارسلونا کے سپر اسٹار میسی کا ایک اور اعزاز

بارسلونا کے سپر اسٹار لیونل میسی کا ایک اور کمال، کلب کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ستائیس گول کے ساتھ میسی سب سے آگے ہیں۔

لالیگا میں ریال میڈرڈ آگے آگےلیکن بارسلونا بھی مسلسل اس کے پیچھے پیچھے ، میسی کی ٹیم نے لیگ میں ایک اور فتح حاصل کر لی،جس کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹینشن بڑھ گئی ہے ۔

بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مخالف ٹیم کے خلاف ایک صفر کی برتری کے بعد لیونل میسی نے فری کک پر دوسرا گول داغا اور بارسلونا کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ ستائیس گول اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ چھبیس گولز کے ساتھ رونالڈ کوئیمینز کے پاس تھا ۔

 

مزید خبریں :