دنیا
07 فروری ، 2017

سات مسلم ملکوں پر سفری پابندیاں پھر لگ جائیں گی، وائٹ ہاوس

سات مسلم ملکوں پر سفری پابندیاں پھر لگ جائیں گی، وائٹ ہاوس

 

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر 7مسلم ممالک پر امریکا کی لئے سفری پابندیاں لگ جائیں گی۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایسے وسیع اختیارات ہیں کہ وہ قومی مفاد میں قدم اٹھا سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک انتظامی حکم نامے میں کہا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔

اس فیصلے کیخلاف امریکااور اس کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی، جس کے بعد امریکی عدالت نے صدر کے حکم نامے کو معطل کر کے7 مسلم ملکوں پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں ۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف اپلیٹ کورٹ درخواست دائر کی لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد امریکی اپلیٹ کورٹ نےپابندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

مزید خبریں :