دنیا
08 فروری ، 2017

چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں حیرت انگیز اضافہ

چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں حیرت انگیز اضافہ

 


چین میں متنازع ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کے بعد بچوں کی شرح پیدائش میں گزشتہ برس کے دوران حیرت انگیز طور پر گیارہ فی صد اضافہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق دوہزار پندرہ میں ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کے بعد چین میں گزشتہ برس ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ستر ہزار بچے پیدا ہوئے ۔ ان میں سے پینتالیس فی صد وہ بچے ہیں جو اپنے خاندان کے دوسرے بچے ہیں ۔

چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے جوڑوں کو ایک بچے کی ولادت تک محدود کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے آبادی میں جنسی عدم توازن جیسے مسائل پیدا ہوگئے۔

ملک میں عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد روکنے کے لئے حکومت نے یکم جنوری سن 2016 سے " بچے دو ہی اچھے" کی پالیسی اپنائی گئی۔

مزید خبریں :