کھیل
14 فروری ، 2017

خالد لطیف کی وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل کیے گئے کھلاڑی خالد لطیف نے 9فروری کو ویڈیو بیان میں بورڈ کو وعدہ معاف گواہ بننے اور سٹہ بازوں کو بے نقاب کرنے کی پیش کش کی ہے۔

کیا سٹے بازوں کے چہرے بےنقاب ہوں گے؟ پس پردہ ڈوریاں ہلانے والے سامنے آئیں گے؟ خالد لطیف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں لیکن پانچ روز گزر نے کے باوجود ان کی پیشکش پر توجہ نہیں دی گئی۔

خالد لطیف ویڈیو بیان ریکارڈ کراچکے ہیں کہ ناصر جمشید، کھلاڑیوں کا مشکوک دوست یوسف یا کوئی اور کون ہے جو اسپاٹ فکسنگ کی ڈوریاں ہلارہا تھااور پیسوں کا لالچ دے کر بے ایمانی کر وارہا تھا۔

اس اسپاٹ فکسنگ کے پیچھے چُھپا چہرہ کب سامنے آئے گا؟ اسپاٹ فکسنگ کرنے کےلیے پیسے کس نے دیے؟ کتنے دیے؟ کس کس نے لیے؟ کون سے کھلاڑی ملوث تھے؟

خالد لطیف کی پٹاری میں کیا ہے، دل میں کون سے راز چھپے ہیں جنہیں وہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں؟

دوسری جانب خالد لطیف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی خبر پر پی سی بی کے عہدیدار کوئی ردعمل دینے کو تیار نہیں۔

مزید خبریں :