صحت و سائنس
18 فروری ، 2017

لاہور ،غیرمعیاری، مضر صحت کھانوں پر ریسٹورنٹ سیل

لاہور ،غیرمعیاری، مضر صحت کھانوں پر ریسٹورنٹ سیل

 

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ناقص، غیر معیاری اور مضر صحت غذائی اشیاء تیار کرنے والے سوادی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا، فرائی چکس اور بندو خان کو جرمانہ کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلی سڑی سبزیو ں اور زائدالمیعاد تیل کے استعمال پرسوادی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔

صفائی اور چوہوں سے بچاو کا انتظام نہ ہونے پر بندو خان ریسٹورنٹ کو 50ہزار جرمانہ جبکہ ناقص اشیائے خورد ونوش پر فرائی چکس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔

مزید خبریں :