پاکستان
19 فروری ، 2017

وزارت داخلہ کا ججز کی سیکورٹی کیلئے الگ فورس قائم کرنیکا فیصلہ

وزارت داخلہ کا ججز کی سیکورٹی کیلئے الگ فورس قائم کرنیکا فیصلہ

 

اعزازسید ...وزارت داخلہ نے ججز کی سیکورٹی کے لیے الگ فورس قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے ایک سہہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات پندرہ روز کے اندر وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق سہہ رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو سید کلیم امام ہونگے جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یٰسین اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی عمرشیخ اس کمیٹی میں رکن کی حیثیت سے کام کریں گے ۔

کمیٹی فورس کے قیام کے لیے کمانڈنٹ ایف سی سے بھی مشاورت کرے گی جبکہ نئی فورس کے قیام اور بجٹ سمیت ضروریات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات کے ہمراہ رپورٹ نیکٹا کو جمع کرائے گی جو اسے سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی ۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کمیٹی میں شامل کسی بھی رکن کا ٹرانسفر ہو گیا تو ایسی صورت میں بھی کمیٹی کے یہی ارکان اپنا کام جار ی رکھیں گے ۔

مزید خبریں :