دلچسپ و عجیب
21 فروری ، 2017

دختراول ایوانکا کاچھوٹا بیٹا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

دختراول ایوانکا کاچھوٹا بیٹا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

 

امریکی دختراول ایوانکا ٹرمپ کا سب سے چھوٹا بیٹا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا ہے۔ماں نے اپنے لٹل اسٹار کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

ہرماں کی طرح ایوانکا ٹرمپ کو بھی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ان حسین لمحات کو وہ اکثرسوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں ۔

اپنے گیارہ ماہ کے ننھے شہزادے تھیا ڈور کی وائٹ ہاؤس میں گھنٹوں کے بل چلنے کی ویڈیو شیئر کے بعد اب انہوں نے اس کی نئی تصاویر شیئر کی ہیںجس میں ان کے جگر کا ٹکڑا کھلونا ہاتھی پر بیٹھا ہے اور اس کی زلفیں ہوا میں لہرا رہی ہیں ۔

ہاتھی تھیا ڈور کے نانا یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کا بھی انتخابی نشان ہے۔ان کی یہ تصاویر کچھ لوگوں کو تو بہت پسندآئیں لیکن بعض من چلوں نے نواسے کا موازنہ نانا سے کر ڈالاکیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں ۔

 

 

مزید خبریں :