انٹرٹینمنٹ
22 فروری ، 2017

بریڈ پٹ قابل تعریف باپ ہیں، انجلینا جولی

بریڈ پٹ قابل تعریف باپ ہیں، انجلینا جولی

جوڑی ٹوٹ گئی لیکن یادیں اب بھی زندہ ہیں ۔ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو قابل تعریف باپ قرار دے دیا۔انجلینا کا کہنا ہے کہ طلاق کے باوجود بریڈ پٹ اور ان کے چھ بچے ہمیشہ فیملی رہیں گے۔

بچوں پر جھگڑا ہوا،بات طلاق تک جا پہنچی ،علیحدگی ہوئی مگر اب دل کی کڑواہٹ مٹھاس بن گئی، انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورانہیں قابل تعریف باپ قرار دے دیا۔

امریکی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انجلینا جولی کا دل بھر آیا،میزبان نے طلاق کے فیصلے اور اس کے بعد گذارے گئے پانچ ماہ سے متعلق سوال پوچھا تو جولی خاموش ہو گئیں۔پھر کچھ سوچتے ہوئے بولیں کہ ہم اپنی فیملی کی صحت پر توجہ دے رہے ہیں ،طلاق کے باوجود بریڈ پٹ اور ان کے چھ بچے ہمیشہ فیملی رہیں گے۔

انجلینا جولی آج کل اپنی فلم '’فرسٹ دے کل مائی فادر‘کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ کمبوڈیا کی بچی کی زندگی پر بنی اس فلم کی ہدایت کارہ بھی وہ خود ہیں ۔

مزید خبریں :