دنیا
24 فروری ، 2017

امریکا : زیر تعمیر عمارت میں خوفناک آگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکا : زیر تعمیر عمارت میں خوفناک آگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی ریاست نیو جرسی میں زیر تعمیر عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ،تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیو جرسی کے جنوبی علاقے میں زیر تعمیر عمارت کی چھت پر آگ لگنے کاواقعہ پیش آیا،آگ کی بلند ہوتے شعلوں کو فائر فائٹرز قابو کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم اس میں انھیں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

کچھ گھنٹے بعد خوفناک آگ پر قابو پایا جاسکا،حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

مزید خبریں :