02 مارچ ، 2017
ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے، جس کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھاجس کے نتیجے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوئے ہیں، یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا تھا۔