04 مارچ ، 2017
پاکستان کے انڈس واٹر حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نےپاکستان آبی مسئلے پر ڈیڑھ سال تک خود ساختہ تعطل کے بعد دوبارہ پاکستان سے بات چیت پرآمادگی ظاہر کی ہے۔
مارچ کے آخر میں بھارتی وفد پاکستان آئے گا،کشن گنگا ڈیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ۔
پاکستانی انڈس واٹر کمشنر حکام کے مطابق بھارتی سند ھ طاس کمشنر کا دوبارہ مذاکرات شروع کرنے سے متعلق خط مل گیا ہے، بھارتی وفد مارچ کے آخری ہفتے پاکستان آئے گا، پہلے یہ اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے ہونا تھا تاہم بھارت میں الیکشن کی بنا پر تاریخ بڑھا دی گئی۔
حکام کے مطابق ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد بھارت کا دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا پاکستانی مؤقف کی جیت ہے، مذاکرات کا ایجنڈاطے پا گیا ہے، جس میں دریاؤں میں پانی کی صورتحال اور دیگر ایشوز پر بات ہو گی،تاہم کشن گنگا ڈیم کا معاملہ عالمی عدالت میں ہونے کے باعث ایجنڈے میں شامل نہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈس کمیشن سے روزانہ کی بنیاد پر پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر کیا جا رہا ہے۔