05 مارچ ، 2017
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے صدارتی مہم کے دوران ان کی کالز ریکارڈ کی تھیں۔ تاہم انھوں نے اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں صدارتی مہم کے دوران براک اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں انکی کالز ریکارڈ کرائیں۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیا اوباما کا یہ اقدام قانونی ہے؟ تاہم ٹرمپ نے ٹیلی فون ریکارڈنگ کےشواہد پیش نہیں کئے۔