پاکستان
08 مارچ ، 2017

خواتین کا ایک دن منانے سے احترام کا حق ادا نہیں ہوتا، سراج الحق

خواتین کا ایک دن منانے سے احترام کا حق ادا نہیں ہوتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا ایک دن منانے سے ان کے احترام کا حق ادا نہیں ہوتا،جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے ۔

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے علمبردار پورا سال خامو ش رہتے ہیں،خواتین کو وہ حقوق نہیں دیے جارہے جن کا حکم اسلام نے دیا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جہیز کی لعنت نے غریب کے لیے بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا مشکل بنا دیا، الیکشن لڑنے والوں سے وراثت میں بہن بیٹی کا حق ادا کرنے کا سر ٹیفکیٹ لیا جائے۔

 

مزید خبریں :