16 مارچ ، 2017
وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قومی مفاد کے تحت جاوید لطیف کی پھیلائی گئی لغزش سے نجات حاصل کریں۔ وزیراعظم خود مداخلت کرکے اسے ختم کریں گے تو ان کو بھی فائدہ ہوگا۔
تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم خود مداخلت کرکے اس مسئلے کو نہیں ختم کرتے وہ اپنے شوہر شہباز شریف اور اپنی طرف سے ہر پشتون خاندان سے معذرت کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ان کے ریمارکس کے نتائج کتنے بھیانک ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم کو آگے بڑھ کر جاوید لطیف کے پھیلائے گند کو صاف کرنا ہوگا۔