22 مارچ ، 2017
حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر طیارے کا انجن خراب تھا ، بلیک باکس کی رپورٹ میں تصدیق کردی گئی ہے۔ رپورٹ سول ایوی ایشن کوموصول ہوگئی ۔
سیکریٹری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے کے کچھ حصے فرانس اورانجن تحقیقات کے لیے کینیڈا بھیج دیئے ہیں۔3 ماہ میں کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاک پٹ میں موجود عملے کی گفتگو بھی بلیک باکس نے ریکارڈر کی، یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ انجن نے کام کرنا کیوں چھوڑا۔