23 مارچ ، 2017
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانان ہند نے اپنے مستقبل کا تعین کیا۔
یوم پاکستان پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنےپیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کےموقع پررب العزت کی حمدوثنااوراہل وطن کومبارکباد پیش کرتاہوں، قرارداد پاکستان کی صورت میں مسلمانوں نے غلامی مسترد کر کے آزادی کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے 23 مارچ کو باندھے گئے عہد کی تعبیر کیلئے لاکھوں جانیں قربان کیں، قائد اعظم کی قیادت اور اقبال کی بصیرت سے قیام پاکستان کا سفر کامیابی سے طے ہوا۔