صحت و سائنس
24 مارچ ، 2017

مکڑی کا زہر فالج کے بعد دماغ کیلئے فائدہ مند، تحقیق

مکڑی کا زہر فالج کے بعد دماغ کیلئے فائدہ مند، تحقیق

فالج سے دماغ میں خون اور آکسیجن کم ہونے سے دماغی خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں اور اس سے مریض کی موت اور عمر بھر کی معذوری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔

اس سلسلے میں مکڑی کا زہر اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں نے فنل ویب اسپائیڈر کے زہر سے Hi1a پیپٹائیڈ نکالا ہے، جو فالج کی صورت میں دماغ کو مزید متاثر ہونے سے روک سکتا ہے۔

یہ تحقیقات پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہوئی ہیں۔ صرف امریکا میں ہی ہر سال 8 لاکھ افراد کو فالج لاحق ہوتا ہے، جن میں سے 6 لاکھ افراد پہلی مرتبہ اس کے شکار ہوتے ہیں۔

ان میں سے 65 سال سے زائد کے افراد کی نصف تعداد معذور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ شدید جسمانی کمزوری محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ دماغی خلیات کا متاثر ہونا ہے۔

مزید خبریں :