دنیا
25 مارچ ، 2017

متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ جاری

متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ جاری

متحدہ عرب امارات کے مختلف شہر وں میں دبئی،شارجہ ،عجمان،فجیرہ اور راس الخیمہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دبئی میں گزشتہ روز سے جاری بارش سےمتعددعلاقوں میں پانی جمع ہو گیا، خراب موسم کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کویت،عمان،قطرمیں 10سے50 ملی میٹربارش کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا ۔

مزید خبریں :