دنیا
26 مارچ ، 2017

امریکا: اوہائیو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

امریکا: اوہائیو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب پر مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق اوہائیو کے کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مسلح شخص نے 16 افراد پر فائرنگ کی ،جس میں سے ایک شخص ہلاک،15 زخمی ہو گئے ۔

فائرنگ کے وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے ، فائرنگ کی وجہ اور حملہ آور سے متعلق تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے ۔