31 مارچ ، 2017
امریکا اور برطانیہ نے یہودی بستیوں کی آبادکاری کی منظوری کو امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی بستیوں کی آبادکاری میں توسیع امن کی کوششوں کی راہ میں حائل ہو سکتی ہے،اسرائیلی وزیراعظم یہودی بستیوں کی آبادکاری کے منصوبے کو بڑھانے پر عمل پیرا ہیں۔
دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی اسرائیل میں یہودی بستی کی آبادکاری کی منظوری کی مذمت کی ہے۔