دنیا
01 اپریل ، 2017

ٹرمپ صحافیوں کے کڑے سوالات کا سامنا نہ کرسکے

ٹرمپ صحافیوں کے کڑے سوالات کا سامنا نہ کرسکے

میڈیا پر کڑی تنقید کرنے والے امریکی صدر صحافیوں کے کڑے سوالات کا سامنا نہ کرسکے اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے بغیر واپس چلے گئے۔

وائٹ ہاؤس میں دستخط کی تقریب میں صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے انتخابات میں روسی مداخلت اور ان کے سابق مشیر مائیکل فلن کے استثنیٰ سے متعلق سوالات پوچھنے چاہے۔

جواب دینے کے بجائے صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو مکمل نظرانداز کیا اور غصے میں دوسرے کمرے میں چلے گئے اور جاتے جاتے کہا کہ آپ سب کا شکریہ، آپ سب جلد اس کا نتیجہ دیکھیں گے۔

نائب صدر ایگزیکٹو آرڈرز پر سائن کے لیے صدر کے پیچھے گئے لیکن ناکام واپس آگئے۔

مزید خبریں :