پاکستان
06 اپریل ، 2017

لیاقت جتوئی کا تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ

لیاقت جتوئی کا تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ

سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے عمران خان سے ملاقات کر کےتحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کیا ہےجس کا باقاعدہ اعلان وہ22 اپریل کودادومیں جلسہ عام میں کرینگے۔

سندھ کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ سندھ کے عوام ظلم اور استحصال سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے شدت سے منتظر ہیں ۔ 22 اپریل کو اپنے آبائی شہر دادو میں ہونے والے جلسے میں عمران خان کو شرکت کی دعوت بھی دی۔ تحریک انصاف میں شمولیت کاباضابطہ اعلان بھی اسی روز کریں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کے وبال سے اپنی قوم کو بچائیں گے ۔

مزید خبریں :