07 اپریل ، 2017
بھارت میں پولیس نے ایک ایسی 8سالہ بچی کو بچا لیا گیا ہے جس نے اپنی پوری زندگی جنگل میں بندروں کے ساتھ گزاری ہے، بچی انسانوں کی طرح باتیں کرسکتی ہے نہ ہی اس کی دیگر سرگرمیاں انسانوں جیسی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس لڑکی کو کٹارنیا گھاٹ وائلڈ لائف سینکچوئری میں معمول کی گشت کےدوران بندروں کے ایک گروپ کے ساتھ دیکھا گیا اور جب اس لڑکی کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی تو تمام بندروں نے اور اس لڑکی نے ایک ہی انداز میں چلنا شروع کردیا ۔
پولیس نے کافی کوشش کے بعد اس لڑکی کو پکڑ کر اسپتال منتقل کردیا جہاں لڑکی کی دیکھ بھال اور تربیت کی جارہی ہے۔