دلچسپ و عجیب
07 اپریل ، 2017

دس فٹ لمبے بالوں کی حامل چینی خاتون

دس فٹ لمبے بالوں کی حامل چینی خاتون

یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت ہیں، اچھی غذا، جڑی بوٹیاں یا خاص تیل کے استعمال سے چینی خاتون کے ایک نہیں، دو نہیں،دس فٹ لمبے بال ہیں، جنہیں دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

چین کے شہر چونگ چنگ کی کاؤنٹی ین یانگ سے تعلق رکھنے والی مسز چینگ کا کہنا ہے کہ وہ 25سال سے بال بڑھا رہی ہیںاور ان کی اچھی نشوونما کے لیے وہ خاص جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی ہیں۔

چینی خاتون کی دس فٹ لمبی گھنی کالی زلفوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے اور کچھ خواتین ان سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں جبکہ کچھ لوگ تو بال خریدنے کی درخواست بھی کر چکے ہیں لیکن ان کا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

لمبے بالوں والی چینی خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو میرے لمبے بال بے حد پسند ہیں اور میں اپنے ان ہی لمبے بالوں سے عالمی ریکارڈ بنانے چاہتی ہوں۔

 

مزید خبریں :