پاکستان
10 اپریل ، 2017

سیاستدانوں، تجزیہ کاروں کی کلبھوشن کو سزا کی حمایت

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے سیاست دانوں، سفارتی اور دفاعی تجزیہ کاروں نے کلبھوشن کو سزائے موت دیے جانے کی حمایت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان میں بھارتی مداخلت روکنے میں کارآمد ہو سکتا ہے، لیکن بھارت کی مودی سرکار اپنے جنگی جنون میں اضافہ بھی کر سکتی ہے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سینیر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو پھانسی جنیوا کنونشن کے تحت دی گئی، پاکستان نے ثبوت اقوام متحدہ میں دیے تھے۔

تجزیہ کاروں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان میں بھارتی مداخلت روکنے میں کارآمد ہو سکتا ہے، مودی سرکارجنگی جنون میں اضافہ بھی کر سکتی ہے، اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کے چیئرمین سردار اویس لغاری کہتے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات بارے بھارت کو تب سوچنا چاہیے، جب وہ کلبھوشن جیسے لوگوں کو عدم استحکام پیدا کرنے پاکستان کی سرزمین پہ بھیجتا ہے۔

 

مزید خبریں :