16 اپریل ، 2017
سری لنکا میں کچرے کا 300 فٹ بلند پہاڑ گرجانے سے درجنوں مکان دب گئے، ہلاک افراد کی تعداد19 ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبو میں کچرے کا ڈھیر جمعے کو 100 کے قریب مکانوں پر گرا،جس کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کچرے میں دبے لوگوں کی تلاش کے لئے آپریشن دن رات جاری ہے،اب تک 19افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں،امدادی کارروائیوں میں فوج بھی شریک ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سارے علاقہ کا کچرا بہت عرصے سے جمع کیا جارہا تھا جو پہاڑ کی شکل اختیار کرگیا تھا۔