17 اپریل ، 2017
جارجیا میں سیاہ فام نوجوان کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو الزامات سے بری کردیا ، ان اہلکاروں کے خلاف 90 سے زائد شکایات کے کیسز تھے ۔
امریکی ریاست جارجیا میں 2 روز قبل کارسوار سیاہ فام نوجوان کے ساتھ 2 پولیس اہلکاروں نے ناروا سلوک کیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دونوں اہلکاروں کو بر طرف کر دیا گیا تھا ۔
ویڈیو کے مطابق ایک سارجنٹ گرفتاری کے دوران کا ر سوار کے سر میں مکا مارتا ہے ۔ دوسرے کلپ میں ایک اور سارجنٹ اس کی مدد کو پہنچا تو اس نے بھی گرفتار شخص پر تشدد کیاجس سے وہ زخمی ہو گیا تھا ۔
تاہم مقامی جج نے ان دونوں پولیس اہلکاروں پر عائد کیے گئے الزامات مسترد کردئیے ہیں ۔ اہلکاروں پر مختلف عدالتوں میں 90 کے قریب کیسز تھے جن میں ان کے ناروا سلوک کی شکایات کی گئی تھیں ۔