پاکستان
19 اپریل ، 2017

اسلام آباد ایئرپورٹ: خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد ایئرپورٹ: خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خواتین پر تشدد کی نئی وڈیو سامنے آگئی۔ ہفتے کے روز پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں ایف آئی اے کی جانب سے معاملہ پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالنے کےدعووں کی قلعی کھل گئی۔

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی اہلکار، خواتین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔

ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ تین خواتین حسینہ بیگم، فوزیہ عمر اور فاطمہ عمر امیگریشن کاؤنٹر پر آئیں اور واش روم میں ٹوائلٹ پیپر نہ ہونے پر ایف آئی اے کانسٹیبل نوشیلہ سے تلخ کلامی کی اور اس پر تشدد کیا۔

تاہم اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ۔ نئی ویڈیو میں واضح ہے کہ ایف آئی اے کی خاتون اہلکار دو مسافر خواتین کو بالوں سے پکڑ کر دھکےدے رہی ہے اور ایئرپورٹ پر موجود عملہ تماشائی بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے واقعے کی جو ایف آئی آر درج کرائی گئی اس میں خواتین پر اس تشدد کا کوئی ذکر ہی نہیں جبکہ شرمناک تشدد کا یہ واقعہ سب کی آنکھوں کے سامنے ہوا۔

مزید خبریں :