21 اپریل ، 2017
پاکستانی ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘پر مبنی بالی ووڈکی نئی فلم ’نور‘آج سے سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔
فلم میں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔
سن 2014میں شائع ہونے والے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے۔
سنہیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ فلم’’نور‘‘ میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے مرکزی کردار ادا کریں گی جو بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھتی ہے ۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی، کانان گِل ، شیبانی داندیکر و دیگر شامل ہیں۔