24 اپریل ، 2017
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی آگئی اور100انڈیکس 3ماہ کےوقفےکےبعد 50ہزار سے اوپر پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کا اختتام 403پوائنٹس اضافے سے 50ہزار 111کی سطح پر ہوا۔
کاروبار کے دوران 22 ارب روپے مالیت کے 39کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 95 ارب روپے اضافہ ہواہے۔