دنیا
26 اپریل ، 2017

صحافتی آزادی کےحوالےسے صورتحال خطرناک ہے،آر ایس ایف

صحافتی آزادی کےحوالےسے صورتحال خطرناک ہے،آر ایس ایف

آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ دنیا میں صحافتی آزادی کےحوالےسے صورتحال خطرناک ہے،اگر صحافتی آزادی مقدم نہیں رکھی گئی تو دنیامیں آزادی کی ضمانت نہیں دی جاسکےگی۔

صحافتی تنظیم رپورٹرزود آوٹ بارڈرز نے خبردارکیا ہے کہ پریس کی آزادی پروپیگنڈا کے دور میں داخل ہوسکتی ہے،آرایس ایف کا کہنا ہے کہ میڈیاپرحملےعام بات ہوگئی ہے اور طاقتورافراد کا اثربڑھتاجارہا ہے۔

ہم اب post Truth ,،پروپیگنڈا،آزادی سلب، ہونےکے دور میں پہنچ گئے ہیں۔میڈیا کی آزادی کو آج جتنا خطرہ ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا،شام صحافیوں کیلئے بدترین ملک ہے،ترکی اور مصر صحافیوں کوقید کئے جانے کےحوالے سے بڑی جیلیں ہیں۔

ٹرمپ کی صدارتی مہم اور بریگزٹ ریفرنڈم نے صحافتی دنیا کو غلط معلومات،جھوٹی خبروں کےدور کی جانب دھکیلا،آر ایس ایف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اگر صحافتی آزادی مقدم نہیں رکھی گئی تو دنیا کی آزادی کی بھی ضمانت نہیں دی جاسکےگی۔

روس، بھارت اورچین سمیت دنیا کے 72 ممالک میں صحافتی آزادی کی خطرناک صورتحال ہے۔ناروے دنیا کا صحافتی آزادی کے حوالےسے سرفہرست ملک ہے۔

مزید خبریں :