01 مئی ، 2017
بھارت میں مردوں کو بتادیا گیا کہ’ ہاتھ اٹھاو گے تو پڑے گا بلا ، مار پیٹ اور تشدد اب نہیں چلے گا‘ ، شادی کی اجتماعی تقریب میں دلہنوں کو سرکار کی طرف سے دبنگ تحفہ مل گیا۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کےسماجی انصاف کے وزیرگوپال بھرگاوا نے دلہنوں کو شادی کی تقریب میں دلہنوں کو جہیز میں کپڑے دھونے والے ڈنڈے دیے۔
تحفےمیں دئیے گئے ڈنڈوں پر درج پیغام میں کہا گیا کہ پولیس کچھ کہے گی اور نہ ہی کوئی روکے گا ،تشدد اب نہیں چلے گا ، شرابی شوہروں کو مارنے کے لیے تحفہ اوربدسلوکی کرنے والے کا دماغ درست کرنے پر پولیس بھی کچھ نہیں کہے گی۔
تقریب میں دئیے گئے ڈنڈوں کے ذریعے صاف صاف پیغام دیدیا گیا ہے کہ تشدد کرنے والے شوہروں اب ہوجائو ہوشیار ، ورنہ پڑے گی مار۔