دنیا
02 مئی ، 2017

ایران کی بھارت کو چاہ بہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش

ایران کی بھارت کو چاہ بہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش

ایران نے بھارت کو اسٹریٹجک اعتبار سے اہم بندرگاہ چاہ بہار کے پہلے مرحلے کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کردی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران نے حال ہی میں بھارت سے کہا ہے کہ وہ چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا انتظام سنبھال لے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے انتظامی حقوق 2 سال کے لیے دینے کی پیش کش کی گئی ہے ۔

بھارتی حکومت چاہ بہار بندرگاہ کے دوسرے مرحلے پر کام کے لیے ایرانی حکومت سے مذاکرات کررہی ہے جس کے لیے بھارت 150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔

مزید خبریں :