دنیا
07 مئی ، 2017

ایران سےجوہری معاہدہ، امریکا نظرانداز نہیں کر سکتا، فیدریکا موگرینی

ایران  سےجوہری معاہدہ، امریکا نظرانداز نہیں کر سکتا، فیدریکا موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والاجوہری معاملہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے امریکا نظرانداز نہیں کر سکتا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیدریکا موگرینی نے اٹلی کے شہر فلورینس میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اس بات کو سمجھنا ہو گا کہ ایٹمی معاہدے سے الگ ہوکر چلنا، علاقے اور دنیا میں کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا۔

انھوں نے ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کو ایک کامیاب سمجھوتہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی ممالک اس معاہدے پر عمل اور اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ، کوئی دو طرفہ معاہدہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے امریکہ سمیت کوئی بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے عالمی سطح پر امن بحال ہوا ہے۔

مزید خبریں :