دنیا
11 مئی ، 2017

جیمز کومے کیلئے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی

جیمز کومے کیلئے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی

ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومے کے لیے ان کی برطرفی حیران کن ثابت ہوئی، اپنی برطرفی سے متعلق جیمز کومے کو ٹیلی ویژن کے ذریعے معلوم ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جیمز کومے سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا عہدہ لے لیا۔

امریکی اخبار کے مطابق کومےلاس اینجلس میں ایف بی آئی کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے اس دوران انہیں ٹیلی ویژن پر اپنی برطرفی کی خبر چلتی نظر آئی ۔

پہلے پہل تو جیمز کومے اس خبر کا یہ سوچ کر مذاق اڑانے لگے کہ شاید یہ کسی کی شرارت ہے تاہم انہیں قریبی دفتر پہنچنے کا کہا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

بعدمیں انہوں نےایف بی آئی ملازمین کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا میرایقین ہےکہ ایف بی آئی ڈائریکٹرکو صدرکسی بھی وجہ سےنکال سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پرسرنہیں کھپاؤں گاکہ فیصلہ کیوں ہوااوراس انداز سے کیوں ہوا، مجھےامیدہےاس معاملےمیں آپ بھی سرنہیں کھپائیں گے۔

مزید خبریں :