Geo News
Geo News

دنیا
12 مئی ، 2017

امریکا سعودی عرب کو جدید میزائل دفاعی نظام فروخت کرے گا

امریکا سعودی عرب کو جدید میزائل دفاعی نظام فروخت کرے گا

امریکی کانگریس کی جانب سے جدید ترین میزائل دفاعی نظام کی سعودی عرب کو فروخت کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ اس میزائل ڈیفنس سسٹم کی قیمت تقریباً ایک ارب ڈالر ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو امید ہے کہ امریکی کانگریس جدید ترین میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی گی ۔

اس حوالے سے سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ کے چیئرمین سینیٹر جیمز رِچ کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ امریکا نے اس حوالے سے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے اور امید ہے کہ کانگریس بھی اس کی منظوری دیدےگی ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسی ماہ کے آخر میں سعودی عرب کے دورہ کریں گے ۔ دورے میں سعودی عرب کی سیکورٹی پر ہونے والے امریکی اخراجات پر بات چیت کے علاوہ اربوں روپے مالیت کے دفاعی سودوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں