12 مئی ، 2017
مشیر ہوابازی مہتاب عباسی نے کراچی ایئرپورٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی، کمیٹی میں ڈی جی اے ایس ایف اور سی او او پی آئی اے شامل ہیں ۔
مشیر ہوابازی مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن کے اداروں میں ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر خاتون اور اے ایس ایف اہلکاروں کے درمیان جھگڑاہوا تھا ، پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر نے ایئر پورٹ سکیورٹی فورس اہلکاروں کی تھپڑوں اور مکوں سے تواضع کی تھی۔
خاتون اسسٹنٹ منیجر نے اہل کار پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
ادھر اے ایس ایف کی جانب سے مؤقف سامنے آیا تھا کہ خاتون اسسٹنٹ منیجر کا کارڈ زائد المیعاد تھا، اس لیے انہیں اندر جانے سے روکا گیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئیں۔