انٹرٹینمنٹ
15 مئی ، 2017

شلپا شیٹھی اور انکے شوہر کیخلاف دھوکہ دہی کے مقدمات

شلپا شیٹھی اور انکے شوہر کیخلاف دھوکہ دہی کے مقدمات

شلپا شیٹھی کندرا نے اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ مل کر کاروباری سلسلے کیلئے ٹی وی چینل شروع کیا تھا، جس میں متعدد اقسام کی پروڈکٹس صارفین کو فروخت کیلئے پیش کا جاتی ہیں، جن میں فیشن سے گیجٹس تک شامل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بھیوانڈی میں ایک چھوٹے کاروباری شخص نےاس معروف جوڑے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ وہ اس کے واجبات ادا نہیں کررہے، جوڑے کے خلاف کیس قریبی تھانے میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق راج کندرا کو کون گون پولیس اسٹیشن گزشتہ روز پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھا اور یہ سیشن صبح 10 بجے سے شروع ہو کر دوپہر تک جاری رہا۔ اگر ان رپورٹس پر یقین کیا جائے تو،ڈی سی پی پاٹیل نے کہا کہ پوچھ گچھ ابھی ختم نہیں ہوئی اور مزید 2 روز راج کندرا کو بلایا جائے گا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شلپا کی کمپنی بگ ڈیلز نے بسترکی چادریں فروخت کیں جو کہ بھیوانڈی کی مالوٹیا ٹیکسٹائلز سے خریدی گئی تھیں۔انہوں نے ٹی وی کے اشتہاروں کے ذریعے بسترکی چادروں کی فروخت کے بعد بھی ابھی تک 24 لاکھ روپے کے واجبات مینو فیکچرز کو ادانہیں کئے۔

اس لئے سیکشن 46 کرمنل بریچ آف ٹرسٹ اور 420 دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے پراپرٹی کی ڈلیوری کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM