16 مئی ، 2017
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد پر سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔ملک میں اس وقت یو ریا کھاد کا پچاس کلو کا بیگ 1400روپے۔
ڈی اے پی کھاد کے پچاس کلو بیگ کی قیمت 2550روپے تک ہے، جس پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے ۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوریا کھاد پر عائد 5فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے بجٹ تجاویز کی منظوری کی صورت میں کسانوں کو یوریا کے فی بیگ پر 70روپے، جبکہ ڈی اے پی کھاد پر فی بیگ 433روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔