07 جولائی ، 2012
بدین…بدین میں الخدمت فاوٴنڈیشن جماعت اسلامی کی جانب سے سیلاب زدہ خاندانوں کے 70 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں دولہا دلہنوں کے علاوہ خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے ا س تقریب کو خوش آئند قرار دیا، منتظمین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو جہیز اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، یو کے اسلامک مشن کے نائب صدر میاں عبدالحق اور دیگر نے کہا کہ یہ فریضہ خالصتا انسانی خدمت کے تحت انجام دیا جارہا ہے جس کے سبب متاثرین کی زندگیوں میں اُمید اور خوشی کی آمد ممکن ہوئی ہے۔ الخدمت فاوٴنڈیشن کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو 26 ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں۔