پاکستان
18 مئی ، 2017

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت سزا، مجرم کو ڈیڑھ سال قید

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت سزا، مجرم کو ڈیڑھ سال قید

سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت ملزمان کو سزائیں دینے کا عمل شروع ہو گیا۔ لاہور میں خاتون کی فحش ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں گرفتار مجرم کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایف ائی اے کے مطابق لاہور میں جج شاہد نصیب نے ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت پہلے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنائی۔ مجرم اظہر صفدر کو ڈیڑھ سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجرم نے ایک خاتون کی خفیہ کیمرے سے فحش ویڈیو بنائی تھی۔ مجرم اظہر صفدر کو 6 ماہ پہلے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے نے گرفتارکیا تھا اور دوران تفتیش اس پر جرم ثابت ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :